منگلورو24/جون (ایس او نیوز) منگلورو میں کورونا کا شکار ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے، جس کے ساتھ ضلع جنوبی کینرا میں کورونا مرض کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کل کورونا مرض کی علامات نظر آنے پر رات کے وقت ڈیرلکٹے کے ایک نجی اسپتال میں الال کی رہنے والی66سالہ معمر خاتون کو داخل کیاگیا تھااور آج اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔اس خاتون کو پہلے سے ہی ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور ہائپو تھائرائڈازم کی شکایات تھیں۔